27 اپریل 2013 - 19:30
حکومت سندھ نے ضابطہ اخلاق برائے تحفظ و قیام امن تشکیل دے دیا

حکومت سندھ نے عام انتخابات میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق برائے تحفظ و قیام امن تشکیل دے دیا۔

ابنا: پاکستان حکومت سندھ نے عام انتخابات میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق برائے تحفظ و قیام امن تشکیل دے دیا۔18 نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق برائے تحفظ و قیام امن کو الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ نے تیار کیا ہے جسے 30 اپریل کو گورنر سندھ اور نگراں وزیراعلی کی صدارت میں ہونے والے آل پارٹیز اجلاس میں پیش کیا جائے گا، سکیورٹی ضابطہ اخلاق میں انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں، امیدواروں اور ان کے حامیوں کومیٹنگز، جلسے جلوسوں اور پولنگ کے اوقات میں ہر طرح کی شر انگیز اور تشدد والی سرگرمیوں سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کسی بھی عوامی ملکیت یا جگہ پر سیاسی جماعتوں کو پرچم کشائی کرنے پر پابندی عائد ہوگی، عوامی میٹنگز، جلسہ جلوسوں میں اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی، کسی بھی شخص کو ہوائی فائرنگ پٹاخوں کے استعمال اور دوسرے دھماکا خیز اشیا کے استعمال پر بھی سختی سے پابندی ہوگی، سیکورٹی ضابطہ اخلاق میں سیاسی اجتماعات کے منتظمین کو جلسہ و کارنر میٹنگز کے دوران اپنی پارٹی سے رضاکار فراہم کرنے کا کہا گیا ہے جو پولیس کے ساتھ مل کر چیکنگ اور جامہ تلاشی لیں گے، سکیورٹی ضابطہ اخلاق پر تمام انتخابات میں حصہ لینے والے افراد کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی طرح پوری طرح عمل درآمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲